وقت کا تکونی تصور 02
وقت جسے انگریزی زبان میں
ٹائم لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔اس سے متعلق ماہرین علم طبیعات یعنی فزکس ، جن کے ہاں
وقت ناپنے کا کم سے کم پیمانہ سیکنڈ یعنی لمحہ ہے، کہتے ہیں کہ "سیکنڈ اس
عرصہ کو کہا جائے گا کہ جس میں سی ایس133 ایٹم اپنے 9192631770 ارتعاش مکمل
کرلے"۔ دوسری جانب ماہرین لسانیات کا کہنا ہے کہ "مسلسل پیشرفت کا نام وقت ہے۔
جسے ماضی،
حال اور مستقبل کے درجوںمیں تقسیم کیا جاتا ہے"۔
پہلی قدر:
اگر آپ کائنات کے نظام کار پر
غور کریں تو آپ کو محسوس ہو گا کہ اس
گلیکسی کی ہر شے ایک خاص نظم و ضبط کی پابند ہے۔ آسان الفاظ میں یوں کہا جاسکتا ہے
کہ نظام شمسی کی تمام اشیاء ایک طے شدہ اوقات کار[سسٹم] کی پابند ہیں۔ جیسے سورج اپنے ایک خاص وقت پر
طلوع وغروب ہوتا ہے۔ انسان اپنی اس زندگی کے طے شدہ ماہ و سال گزار کر دائمی حیات کی طرف لوٹ جاتا ہے۔ تما
م سیارے طے شدہ رفتار کے ساتھ اپنے اپنے
مدار میں گردش کرتے ہیں تاکہ اپنے وقت پر سفر کی مسافتوں کو طے کریں۔
وقت کی پہلی قدر، دراصل
پابندی کا پیغام ہے۔ نظم و ضبط (discipline) کا درس ہے۔ یہ پہلو
ہمیشہ سے انسان نے اپنایا ہے۔ سکول و آفس کے لیے طے شدہ اوقات کار ہیں۔ سونے اور
جاگنے کے ساتھ ساتھ، نمازوں کے اوقات بھی۔ یہ سبھی اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اس
پہلو سے آپ ہم ،سبھی آشنا ہیں۔ ہم اکثر اپنی روز مرہ زندگی کے لیے وقت کے جدول
(time table) بناتے رہتے ہیں۔ ہم
میں سےجو بھی ان جدول پر کامیابی سے عمل کر لیتے ہیں ، اپنی منزل کے قریب تر ہوجاتے
ہیں۔
دوسری قدر:
وقت کا دوسری قدر تبدیلی (change)سے مزین ہے۔ آپ غور کریں ۔ بچپن، جوانی اور بڑحاپا اس
تبدیلی کےنتائج ہیں۔ بدلتے موسم اس کا ثبوت ہیں۔ اب آپ ذرا غور فرمائیے کہ جس وقت
کی قدر کا آپ دم بھرتے ہیں۔ جس وقت کو زیادہ سے زیادہ کار آمد (Beneficial)بنانے کے لیے آپ جدول بناتے ہیں۔ وہ دراصل اپنی ذات
(nature) میں ہے کیا۔ تیزی سے بدلنے اور سرعت سے ایک درجے سے دوسرے درجے
میں ہمیشہ کے لیے تبدیل ہونے کے عمل سے آراستہ و پیراستہ (decorated) تبدیلی کا پیغام ہے۔
وقت تو بدل رہا ہے۔ وقت آپ کو بھی اس تبدیلی کو سمجھنے، اسکو اپنانے اور نئی دنیا تلاش کرنے کی دعوت دے رہاہے۔ اب یہ آپ پر ہےکہ آپ وقت کے اس تصور (concept)کو کتنا سمجھ رہے ہیں اور اپنی ذات میں بضرورت کتنی تبدیلی
لا رہے ہیں ۔
تیسری قدر:
وقت کی تیسری قدر اپنی مثال
آپ ہے۔ ۔۔ [جاری ہے]
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں