وقت کا تکونی تصور (01)
دو ہزار پندرہ کا آغاز ہو چکا۔ پہلے تین ماہ گزر چکے۔ باقی
کے بیت جانے میں بھی دیر نہیں لگے گی۔ آپ
بلکہ ہم سبھی نے سال گزشتہ بہت سے کاموں
کو کرنے کی خواہیش کی اور کوشش بھی کی ، لیکن نہیں کرپائے۔ جبکہ
دوسری طرف ایک طویل فہرست بحس و
خوبی سرانجام دیے گے کاموں کی بھی ہے ۔ اس
سب کچھ کے باوجود اگر ہم اپنی کیفیت کا جائزہ لیں اورآس پاس کےحالات کو
دیکھیں توکسی بہتری کی رمق دیکھائی نہیں
دیتی۔ بلکہ حالات زیادہ خراب معلوم پڑتے ہیں۔ آخر یہ حالات کیوں بہتر نہیں ہو
رہے؟ غلطی کہاں ہو رہی ہے؟ کیا معاملہ غلطی کا ہے یا پھر سمجھ اور فہم کا؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ وقت بھی ہماری طرح دوست بناتا ہے۔ لیکن
وقت کے دوست بہت کم ہوا کرتے ہیں۔ دوسرے
لفظوں میں وقت بہت کم لوگوں کی قدر کرتا
ہے۔ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ دوست ہمیشہ ،
دوست کا شکر گزار رہتا ہے۔ مشکل حالات میں دوست ہی دوست کے کام آتا ہے۔ اب وہ تمام
لوگ جو وقت کی کمی اور بے رخی کا رونا
روتے ہیں۔ وہ بھلا وقت کے دوست کیونکر ہوسکتے ہیں۔
کتنی دلچسپ بات ہے کہ وقت جن کا دوست ہوتا ہے وہ بھی وقت سے
ڈرتے ہیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک انجان سا خوف ، اجنبی سا ڈر وقت اپنے دوستوں پر
ہمیشہ طاری رکھتا ہے۔ کیا اس کا احساس ہر دوست کو ہوتا ہے؟ نہیں، با لکل بھی نہیں
بلکہ صرف وہی دوست اس کو جان پاتے ہیں جو وقت کی قدرشعوری طور پر کرتے ہیں۔ اپنے دوست کے کھوجانے
کا تصور ہی انکے رونگٹے کھڑے کردیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وقت کے یہ دوست بعض اوقات
اپنے بہت قریبی دوستوں کو بھی وقت کی دہلیز پر قربان کردیتے ہیں۔
آپ یقینا سوچ رہے ہوں گے کہ یہ احساس رکھنے والے لوگ تو بھر
ہمیشہ کی کامیابیوں سے ہمکنار ہوتے ہوں گے؟ لیکن حقیقت اس کے برعکس منظر دیکھاتی ہے۔
وقت کی قدر کرنےوالےلوگ بھی ناکام ہو جاتے ہیں۔ کیوں کہ وقت کی صرف قدر ہی نہیں
بلکہ اسکے حقیقی شعورکاادراک ہونا بھی ضروری ہے۔ یہی اصل ہے وقت کی ،جو کامیابی کا
باعث بنتی ہے۔ وقت اپنے ان قدردانوں پر اتنا احسان ضرور کرتا ہے کہ ان کوان کے بھیانک انجام تک پہنچنے میں کافی مہلت دیتا ہے۔ اگر تو وہ وقت کی
آواز کو سمجھ کر اپنے حالات سدھار لیں تو کامیاب ٹھہرتے ہیں۔ ورنہ ناکامی کو پا
لیتے ہیں۔بس یوں سمجھ لیجیے کہ بلند و بانگ مگر مضبوط بنیادوں پر تعمیر عمارت کو
گرنے میں ایک خاص وقت درکار ہوتا ہے جبکہ کمزور بنیادوں پر کھڑی عمارت جلد گرجاتی
ہے۔
awesome..............
جواب دیںحذف کریں