میرا جرم کیا ہے؟؟؟ سکول میں ٹیچر اپنے شاگرد کو ہوم ورک نہ کرنے کی سزا دیتا ہے۔ پولیس کسی مجرم کو اس کے کردہ گناہ کی سزا دلانے کے لیے عدالت کے روبرو پیش کرتی ہے۔ حکومت پارلیمان کی مدد سے قانون سازی کرتی ہے۔ ملک کے دفاعی ادارے اپنے وطن کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ اور عام شہری ہر محاذ پر اپنی قربانی دینے کے لیے تیار رہتا ہے۔یوں سارا نظام کسی اخلاقی ضابطے کا پابند ہوتا ہے لیکن یہ بنگلہ دیش میں کیا ہو رہا ہے؟؟ Prof. Ghulam Azam عام شہری اپنے وطن سے بے لوث محبت کرتا ہے۔ اس کو اس کام کے عوض کوئی مراعات نہیں ملتیں۔ کوئی زمین الاٹ نہیں کی جاتی۔ کوئی قرض معاف نہیں ہوتا۔ بیرون ممالک دوروں کی سہولیات بھی میسر نہیں ہوتیں۔ اپنے جان و مال کے تحفظ کے لیے فول پروف سکیورٹی تک کا حق حاصل نہیں ہوتا۔ اس سب کچھ کے ساتھ اس عام شہری کی ذمہ داری ہے کہ اپنی محنت کی حلال کمائی میں سے اقتدار کے ایوانوں میں براجمان سنگ دل لیڈروں کی بے لگام عیاشیوں کے لیے ٹیکس کی صورت میں بھتہ بھی بروقت دیتا رہے۔ بات اگر یہیں تک رہتی تو کیا ہی اچھا ہوتا۔ ایک آس تو ہوتی ہے کہ کبھی نا کبھی تو یہ سی...