نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

 تعلیمی ایمرجنسی، فنڈز اور ملاح

Educational Emergency, Funds and Mallah

 

ملاح نے۔۔۔۔۔ تاحدِ نگاہ پھیلے ہوئے سمندر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے

 گفتگو کا آغاز کیا۔۔۔ 

جناب عالی!  آبِ رواں کا یہ  خوب صورت منظر، 

یعنی  نیل گوں سمندر ،  اپنے اندر کئی خزانے چھپائے، 

مدتوں سے۔۔۔۔ پُر سکون انداز میں   رواں دواں ہے۔  

اس کے اُس پار۔۔۔۔۔ لاکھوں باہمت نوجوان  بستے ہیں،

جن  کی آنکھوں میں۔۔۔۔ امید کی چمک  ۔۔۔۔ اِن کے جذبوں کی ترجمان ہے۔

اس  بستی میں۔۔۔ بے شمار معاشی مواقع ہیں،

 لیکن یہ نوجوان۔۔۔ سمندر کے اس پار نہیں آسکتے، 

کیوں؟ 

جناب عالی!  سمندر کا یہ خاموش ماحول

انہیں یہاں آنے میں ۔۔۔ رکاوٹ ہے۔ 

جبکہ

 یہاں اس طرف کے بستی والے،  جن کے پاس لاتعداد وسائل ہیں

یہ بھی۔۔۔  اُس پار نہیں جا سکتے۔ 

جناب عالی

اگر آپ ان کو،   دوسروں کے ساتھ ، باہم مل کر ، سیکھنے کا ماحول  فراہم کرنے کا ۔۔۔۔

 کوئی طریقہ ۔۔۔۔ کوئی حکمت عملی۔۔۔۔ واضح کر دیں

 جس سے یہ نوجوان ،   باہم میل جول کے قابل ہو سکیں

 ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ، اپنے علم، تجربہ اور صلاحیت کو ، بڑھا سکیں ۔۔۔۔

 بروکار لا سکیں۔۔۔

 یوں ایک طرف ان کی معاشی سرگرمیاں ۔۔۔ موئثر بن جائیں گی

بلکہ ان کی خوشحالی، ہمارے معاشرے کو خوشحال بنانے کا سبب بن جائے گی۔۔۔۔

 

سامنے کھڑے،  با اختیار صاحب نے، اپنی مونچھوں کو تاؤ دیتے  ہوئے بڑی رعونت سے کہا، 

مجھے تمہارا آئیڈیا پسند آیا ہے۔

 میں ابھی۔۔۔۔  اس کے لیے۔۔۔۔۔  وسائل فراہم کیے دیتا ہوں۔

 

ہر سال ،  سرکار تمہیں،  ایک کشتی  مہیا کرے گی،  تاکہ تم

 دونوں کناروں پر بسنے والے ان لاکھوں نوجوانوں کو 

باہم میل جول اور  معاشی سرگرمیوں کے لیے،

 تعلیم  اور ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کر سکو۔ 

 

تالی بجی

 اردلی نے

 فرشی سلام کرتے ہوئے 

صاحب کی لگژری گاڑی کا دروازہ کھولا۔ 

اور ناجانے کب۔۔۔۔ تیز رفتار، فراٹے بھرتی ہوئی گاڑی  

اپنی ہی دھول میں گم ہو چکی تھی۔۔۔۔

 

تب سے اب تک۔۔۔۔ میں سوچ رہا ہوں

بستی کے ان لاکھوں نوجوانوں  کا کیا کروں؟ 

اپنے خوابوں کا کیا کروں ؟ 

کشتی کا کیا کروں ؟ 

یا

سمندر میں کود جاؤں ؟ 

یا 

کشتی بیچ کر 

اپنے خاندان کی ضروریات کو  پوراکروں ؟ 

 

چار صوبے، تین صوبائی علاقے اور ڈھائی کروڑ بچے، 

ان کی بحالی اور معاشرے کی خوشحالی کے لیے، 

صاحب بہادر نے 

بڑی فراخدلی کے ساتھ

سالانہ 5 بلین کا فنڈ دینے کا اعلان کر دیا یے۔ 

نوٹ: یہ اعلان ہے، اس پر دل فدا نا کریں...

 

تمثیلات:

ملاح۔۔۔۔ درد دل رکھنے والا بیوروکریٹ

صاحب۔۔۔۔ وزیر اعظم/وزیر تعلیم

 سمندر ۔۔۔ لرننگ سسٹم یعنی اسکول 

باہمت بستی والے نوجوان.... آؤٹ آف اسکول چلڈرن ہیں۔

 

 

محمد عاصم

اسلام آباد

03315152502

 


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وقت کا تکونی تصور 02

وقت کا تکونی تصور 02 وقت جسے انگریزی زبان میں ٹائم لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔اس سے متعلق ماہرین علم طبیعات یعنی فزکس ، جن کے ہاں وقت ناپنے کا کم سے کم پیمانہ سیکنڈ یعنی لمحہ ہے، کہتے ہیں کہ "سیکنڈ اس عرصہ کو کہا جائے گا کہ جس میں سی ایس133 ایٹم اپنے 9192631770 ارتعاش مکمل کرلے"۔ دوسری جانب ماہرین لسانیات کا کہنا ہے کہ  "مسلسل پیشرفت کا نام وقت ہے۔  جسے ماضی، حال اور مستقبل کے درجوںمیں تقسیم کیا جاتا ہے"۔ پہلی قدر: اگر آپ کائنات کے نظام کار پر غور کریں تو  آپ کو محسوس ہو گا   کہ اس گلیکسی کی ہر شے ایک خاص نظم و ضبط کی پابند ہے۔ آسان الفاظ میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ نظام شمسی کی تمام اشیاء ایک طے شدہ اوقات کار[سسٹم]  کی پابند ہیں۔ جیسے سورج اپنے ایک خاص وقت پر طلوع وغروب ہوتا ہے۔ انسان اپنی اس زندگی کے طے شدہ  ماہ  و  سال گزار کر دائمی حیات کی طرف لوٹ جاتا ہے۔ تما م سیارے طے شدہ  رفتار کے ساتھ اپنے اپنے مدار میں گردش کرتے ہیں تاکہ اپنے وقت پر سفر کی مسافتوں کو طے کریں۔ وقت کی پہلی قدر، دراصل پابندی کا پیغام ہے۔ نظم و ضبط (discipline...

فیصلہ آپ کا۔۔۔ NA- 246

 فیصلہ آپ کا۔۔۔ NA-  246 انتخابات معاشرے میں روداری، آزادانہ اظہار رائے اور باہمی میل جول کا باعث  بنتے ہیں ۔ اگر ایسا نا ہو تو کیا فائدہ پھر اس سب کچھ کا  ؟ بھائی لوگ ہر ملک میں اپنی ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔ اس پہچان میں اصول پسندی اور وعدہ کی پاسداری دو نمایاں خوبیاں ہیں۔ کیوں کہ سارے پیشہ کا دارومدار اسی اصول سے وابستہ ہے۔ مصطفی کمال اچھاہوتا تو کیوں اصول توڑتا ۔؟   البتہ وقت بدل جائے اور حالات کا تقاضہ ہو تو کچھ بھی کیا جا سکتا ہے، ایسے میں مندرجہ بالا صفات کے کیا معنی باقی رہ جاتے ہیں۔ اور اگر کوئی معانی ہوں بھی تو ان کو کیا فرق پڑتا ہے۔ ان کو تو بس اپنے مقاصد کے حصول کی محنت کرنی ہے اب بھلا ہینگ کم لگے اور رنگ زیادہ، تو اس میں بھائی لوگ کس کھاتے میں مجرم ٹہرے؟ رات گے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ ان کی پرامن ریلی پر بھائی لوگوں نے حملہ کر دیا ہے۔ آپ دوسروں کی "جاگیر" میں بنا اجازت کے جائیں گے تو کیا وہ آپ کو پھول پیش کریں گے؟  اس سے پہلے ایک دوسری پارٹی کے لیڈر اپنی ناکام جلسی کو کامیاب قرار دیتے رہے اور ساتھ ...

سگنلز- شاہراہ زندگی کے سگنلز

شاہراہ زندگی پر کامیابی کے سگنلز Muhammad Asim Islamabad