انسانی جذبات اور انسانی حقوق----تضاد کیوں؟ کیفے پر معمول کے مطابق طلبہ کی بڑی تعداد، شکم سیر ہونے کے لیے موجود تھی۔ چند دن پہلے ایک اردو کے معروف کالم نگار نے لکھا"اب وہ رونق اور شوق ختم ہوا جاتا ہے، جسے کہوا خانے اور چائے خانے پےماضی قریب میں دیکھنے کا موقع ملتا تھا۔ لوگ مہذب انداز سے بات کرتے اور سنتے تھے۔ اور یہ ذوق عام لوگوں کوبھی ان سستے کہوا خانوں پر کھینچ لاتا تھا" تعلیمی اداروں میں موجود ڈھابے اور کیفے آج بھی کسی نا کسی شکل میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ معاشرے میں موجود خیر کی ایک چھلک یہ بھی ہے۔ ہماری میز پر جیسے ہی کرسیاں خالی ہوئیں۔ قریب ہی منتظر لڑکے فوری آ کر ان خالی کرسیوں پر براجمان ہو گے۔ ہم بھی تین دوست پہلے سے بیٹھے تھے۔ ہمارے بیچ تعلیم اور معاشرتی رویوں کی تربیت پر تبادلہ خیال ہو رہا تھا۔ آنے والے لڑکے بھی کسی باہمی دلچسپی کے موضوع پر بات چیت کر رہے تھے۔ "کیا آپ ہماری رہنمائی کریں گے" ایک لڑکے نے پوچھا۔۔۔ ہم میں سے ایک نے جوابا'' کہا "کیوں نہیں۔ ضرور، ہمیں خوشی ہو گی" گفتگو کا آغاز ہو چکا تھا۔ موضوع ت...