تعلیمی ایمرجنسی، فنڈز اور ملاح Educational Emergency, Funds and Mallah ملاح نے۔۔۔۔۔ تاحدِ نگاہ پھیلے ہوئے سمندر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گفتگو کا آغاز کیا۔۔۔ جناب عالی ! آبِ رواں کا یہ خوب صورت منظر، یعنی نیل گوں سمندر ، اپنے اندر کئی خزانے چھپائے، مدتوں سے۔۔۔۔ پُر سکون انداز میں رواں دواں ہے۔ اس کے اُس پار۔۔۔۔۔ لاکھوں باہمت نوجوان بستے ہیں، جن کی آنکھوں میں۔۔۔۔ امید کی چمک ۔۔۔۔ اِن کے جذبوں کی ترجمان ہے ۔ اس بستی میں۔۔۔ بے شمار معاشی مواقع ہیں، لیکن یہ نوجوان۔۔۔ سمندر کے اس پار نہیں آسکتے، کیوں؟ جناب عالی ! سمندر کا یہ خاموش ماحول انہیں یہاں آنے میں ۔۔۔ رکاوٹ ہے۔ جبکہ یہاں اس طرف کے بستی والے، جن کے پاس لاتعداد وسائل ہیں یہ بھی۔۔۔ اُس پار نہیں جا سکتے۔ جناب عالی ! اگر آپ ان کو، دوسروں کے ساتھ ، باہم مل کر ، سیکھنے کا ماحول ...